حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کے دست حق پرست پر بیعت کرلی اس وقت مدینہ میں وباپھیلی ہوئی تھی اس لئے نبی ﷺ نے انہیں بلا اجازت مدینہ منورہ سے نکلنے سے منع کردیا لیکن وہ بغیر اجازت لینے مدینہ سے چلے گئے اس پر نبی ﷺ نے فرمایا کہ مدینہ منورہ بھٹی کی طرح ہے جو اپنے میل کچیل کو دور کردیتی ہے۔