حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ایک مرتبہ حسن بن محمد نے حضرت جابر ؓ سے غسل جنابت کے متعلق پوچھا انہوں نے فرمایا کہ بالوں کو خوب تربتر کرلو اور جسم کو دھو ڈالو انہوں نے پوچھا کہ نبی ﷺ کس طرح غسل کرتے تھے انہوں نے جواب دیا نبی ﷺ تین مرتبہ اپنے سر سے پانی بہاتے تھے وہ کہنے لگے کہ میرے توبال لمبے بہت ہیں حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ نبی ﷺ کے سر مبارک میں تعداد کے اعتبار سے تم سے زیادہ بال لمبے تھے اور مہک کے اعتبار سے بھی سب سے زیادہ لمبے تھے۔