مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 14375
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِجَابِرٍ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَالَ وَقَدْ أَعْيَا بَعِيرِي فَقَالَ مَا شَأْنُكَ يَا جَابِرُ فَقُلْتُ بَعِيرِي قَدْ رَزَمَ قَالَ فَأَتَاهُ مِنْ قِبَلِ عَجُزِهِ وَقَالَ عَفَّانُ وَعَجُزُهُ سَوَاءٌ فَدَعَا وَزَجَرَهُ قَالَ فَلَمْ يَزَلْ يَقْدُمُ الْإِبِلَ قَالَ فَأَتَى عَلَيْهِ فَقَالَ مَا فَعَلَ الْبَعِيرُ قُلْتُ مَا زَالَ يَقْدُمُهَا قَالَ بِكَمْ أَخَذْتَهُ فَقُلْتُ بِثَلَاثَةَ عَشَرَ دِينَارًا قَالَ فَبِعْنِي بِالثَّمَنِ وَلَكَ ظَهْرُهُ إِلَى الْمَدِينَةِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ خَطَمْتُهُ ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِي الثَّمَنَ وَأَعْطَانِي الْبَعِيرَ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ایک مرتبہ حضرت جابر ؓ کا اونٹ بیٹھ گیا اور اس نے انہیں تھکا دیا نبی ﷺ کا وہاں سے گذر ہوا تو پوچھا جابر ؓ کیا ہوا تمہیں انہوں نے ساراماجرا ذکر کیا نبی ﷺ اتر کر اونٹ کے پاس آگئے اور اس اونٹ کو اپنے پاؤں سے ٹھوکرماری اور اونٹ اچھل کر کھڑا ہوگیا پھر وہ سب سے آگے ہی رہا بعد میں نبی ﷺ نے ان سے پوچھا کہ کہ اونٹ کا کیا بنا انہوں نے عرض کیا کہ سب سے آگے رہا نبی ﷺ نے پوچھا کہ تم نے وہ کتنے کا لیا تھا میں نے عرض کیا تیرہ دینار کا نبی ﷺ نے فرمایا اتنی قیمت کے عوض یہ مجھے بیچ دو تمہیں مدینہ تک سوار ہونے کی اجازت ہے میں نے کہا بہت اچھا مدینہ منورہ پہنچ کر میں نے اس کے منہ میں لگام ڈالی اور نبی ﷺ کے پاس لے آیا نبی ﷺ نے مجھے قیمت بھی دیدی اور اونٹ بھی دیدیا۔
Top