مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 14364
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَرْهَدٍ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَنْ بَقِيَ مَعَكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَقِيَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَسَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ فَقَالَ رَجُلٌ أَمَّا سَلَمَةُ فَقَدْ ارْتَدَّ عَنْ هِجْرَتِهِ فَقَالَ جَابِرٌ لَا تَقُلْ ذَلِكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِأَسْلَمَ ابْدُوا يَا أَسْلَمُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّا نَخَافُ أَنْ نَرْتَدَّ بَعْدَ هِجْرَتِنَا فَقَالَ إِنَّكُمْ أَنْتُمْ تُهَاجِرُونَ حَيْثُ كُنْتُمْ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
عمرو بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت جابر ؓ سے پوچھا کہ نبی ﷺ کے صحابہ میں آپ کے ساتھ اب کون باقی بچا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت انس اور سلمہ بن اکوع بچے ہیں اس شخص نے کہا کہ حضرت سلمہ تو ہجرت کے بعد مرتد ہوگئے تھے حضرت جابر ؓ سے فرمایا ایسا مت کہو کیونکہ میں نے نبی ﷺ کو قبیلہ اسلم کے لئے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے قبیلہ اسلم اپنے آپ کو ظاہر کرو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ہمیں اندیشہ ہے کہ کہیں ہم ہجرت کے بعد واپس ہوجائیں نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم جہاں بھی رہوگے مہاجر ہی رہو گے۔
Top