حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ابوزبیر نے حضرت جابر ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب انسان گھر میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سلام کرے۔ اور یہ کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے انہوں نے فرمایا ہاں اور میں نے حضرت جابر ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی ﷺ کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہو اور داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام لے تو شیطان کہتا ہے کہ یہاں تمہاری رات گزارنے کی جگہ ہے نہ کھانا۔ اور اگر گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو وہ کہتا ہے کہ تم کو رات گزارنے کی جگہ تو مل گئی اور اگر کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو وہ کہتا ہے کہ تمہیں کھانا اور ٹھکانہ دونوں مل گیا انہوں نے فرمایا ہاں۔