مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13936
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِمَارٍ قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ يُدَخِّنُ مَنْخِرَاهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَعَلَ هَذَا لَا يَسِمَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ لَا يَضْرِبَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی ایک مرتبہ ایک گدھے پر نظر پڑی جس کے چہرے پر داغا گیا تھا اور اس کے نتھنوں میں دھواں بھرا گیا تھا نبی ﷺ نے فرمایا یہ کس نے کیا ہے چہرے پر کوئی داغ نہ دیا جائے اور نہ چہرے پر کوئی مارے۔
Top