مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13696
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ مَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ وَهُمْ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ ثَلَاثًا لَمْ يَذُوقُوا طَعَامًا فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَاهُنَا كُدْيَةً مِنْ الْجَبَلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُشُّوهَا بِالْمَاءِ فَرَشُّوهَا ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ أَوْ الْمِسْحَاةَ ثُمَّ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ فَضَرَبَ ثَلَاثًا فَصَارَتْ كَثِيبًا يُهَالُ قَالَ جَابِرٌ فَحَانَتْ مِنِّي الْتِفَاتَةٌ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ شَدَّ عَلَى بَطْنِهِ حَجَرًا
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ خندق کھودنے کے موقع پر نبی ﷺ اور آپ کے صحابہ پر تین دن اس حال میں گذر گئے کہ انہوں نے کوئی چیز نہیں چکھی خندق کھودتے ہوئے ایک موقع پر صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ یہاں پر پہاڑ کی ایک چٹان آگئی ہے نبی ﷺ نے فرمایا کہ اس پر پانی چھڑک دو انہوں نے اس پر پانی چھڑک دیا پھر نبی ﷺ تشریف لائے اور کدال پکڑ کر بسم اللہ پڑھی اور اس پر تین ضربیں لگائیں اسی لمحے وہ چٹان ٹوٹ کر ریت کا ٹیلہ بن گئی حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے غور کیا تو اس وقت نبی ﷺ نے اپنے بطن مبارک پر پتھر باندھ رکھا تھا۔
Top