حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص پر ایک عورت کے ساتھ بدکاری کا الزام لگا، نبی ﷺ نے حضرت علی ؓ کو بھیجا کہ جا کر اسے قتل کردیں، حضرت علی ؓ اس کے پاس پہنچے تو وہ ایک کنویں میں اتر کر ٹھنڈک حاصل کر رہا تھا، حضرت علی ؓ نے اس سے فرمایا کہ اپنا ہاتھ مجھے پکڑاؤ، اس نے اپنا ہاتھ پکڑایا تو حضرت علی ؓ نے دیکھا کہ اس کی تو مردانہ علامت ہی نہیں ہے، حضرت علی ؓ واپس آگئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! وہ تو مفلوج الذکر ہے، اس کی تو مردانہ علامت ہی نہیں ہے۔