حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
ثابت بنانی (رح) کہتے ہیں کہ ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ نبی ﷺ نے اپنے مرض الوفات میں اپنے جسم مبارک پر ایک کپڑا لپیٹ کر بیٹھ کر حضرت صدیق اکبر ؓ کی اقتداء میں نماز پڑھی ہے، پھر نبی ﷺ نے حضرت اسامہ ؓ کو بلایا اور اپنی پشت کو ان کے سینے سے لگایا اور فرمایا اسامہ! مجھے اٹھاؤ۔ راوی یزید کہتے ہیں کہ میری کتاب میں حضرت انس ؓ کا نام بھی تھا ( کہ یہ روایت حضرت انس ؓ سے مروی ہے) لیکن استاذ صاحب نے اسے منکر قرار دیا اور ثابت ہی کے نام سے اسے محفوظ قرار دیا۔