حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ عیدالفطر کے دن نبی ﷺ عیدگاہ کی طرف اس وقت تک نہیں نکلتے تھے، جب تک ایک ایک کرکے چند کھجوریں نہ کھالیتے، حضرت انس ؓ بھی نکلنے سے پہلے تین یا پانچ یا زیادہ ہونے کی صورت میں طاق عدد میں کھجوریں کھالیتے تھے۔