حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
عروی بن رویم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت انس ؓ عنہ، حضرت امیر معاویہ ؓ کے پاس تشریف لائے جب کہ وہ دمشق میں تھے، جب وہاں پہنچے تو حضرت امیر معاویہ ؓ نے ان سے فرمائش کی کہ کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی ﷺ سے خود سنی ہو اور اس میں آپ کے اور نبی ﷺ کے درمیان کوئی واسطہ نہ ہو، انہوں نے جواب دیا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایمان یمنی ہے، اسی طرح لخم اور جذام تک۔