حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کی خدمت میں کہیں سے ہدیۃً کجھوریں آئیں، نبی ﷺ اسے ایک تھیلی سے تقسیم کرنے لگے، میں اس میں نبی ﷺ کا قاصد تھا، یہاں تک کہ نبی ﷺ فارغ ہوگئے اور خود اکڑوں بیٹھ کر جلدی جلدی کھجوریں تناول فرمانے لگے جس سے مجھے نبی ﷺ کی بھوک کا اندازہ ہوا۔