حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن نبی ﷺ جب مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو آپ ﷺ نے خود پہن رکھا تھا، کسی شخص نے آکر بتایا کہ ابن اخطل خانہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا پھر بھی اسے قتل کردو، ام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ اس دن نبی ﷺ حالت احرام میں نہ تھے۔