حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا میری امت میں سے میری امت پر سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ؓ ہیں، دین کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ؓ ہیں، سب سے زیادہ سچی حیاء والے عثمان ؓ ہیں، حلال و حرام کے سب سے بڑے عالم معاذ بن جبل ؓ ہیں، کتاب اللہ کے سب سے بڑے قاری ابی بن کعب ؓ ہیں، علم وراثت کے سب سے بڑے عالم زید بن ثابت ؓ ہیں اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے، اس امت کے امین ابوعبیدہ بن الجراح ؓ ہیں۔