مسند امام احمد - بنومالک بن کنانہ کے ایک شیخ کی روایت - حدیث نمبر 14157
حَدَّثَنَا حَسَنٌ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ الْفَأْرَةِ تَمُوتُ فِي الطَّعَامِ أَوْ الشَّرَابِ أَطْعَمُهُ قَالَ لَا زَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ كُنَّا نَضَعُ السَّمْنَ فِي الْجِرَارِ فَقَالَ إِذَا مَاتَتْ الْفَأْرَةُ فِيهِ فَلَا تَطْعَمُوهُ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر ؓ سے پوچھا کہ اگر کوئی چوہا کسی کھانے پینے کی چیز میں گرجائے تو کیا میں اسے کھا سکتا ہوں انہوں نے فرمایا کہ نہیں نبی ﷺ نے اس سے سختی سے منع فرمادیا ہم لوگ مٹکوں میں گھی رکھتے تھے نبی ﷺ نے فرمایا جب اس میں کوئی چوہا مرجائے تو اسے مت کھایا کرو۔
Top