حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ابن صائد سے پوچھا کہ تجھے کیا دکھائی دیتا ہے؟ اس نے کہا کہ میں سمندر پر ایک تخت دیکھتا ہوں جس کے ارد گرد سانپ ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا یہ ابلیس کا تخت دیکھتا ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے حضرت جابر ؓ سے بھی مروی ہے۔