مسند امام احمد - حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 11009
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا السَّلَامُ عَلَيْكَ قَدْ عَلِمْنَاهُ فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ
حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی ﷺ سے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ! آپ کو سلام کرنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہوگیا ہے، آپ پر درود کیسے پڑھیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا یوں کہا کرو، اے اللہ! اپنے بندے اور پیغمبر محمد ﷺ پر اسی طرح درود نازل فرما جیسے ابراہیم (علیہ السلام) پر نازل کیا تھا اور محمد و آل محمد ﷺ پر برکتوں کا نزول فرما جیسے ابراہیم و آل ابراہیم (علیہ السلام) پر کیا تھا۔
Top