مسند امام احمد - حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 10668
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَتَحَ خَوْخَةً لَهُ وَعِنْدَهُ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ فَخَرَجَتْ عَلَيْهِمْ حَيَّةٌ فَأَمَرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بِقَتْلِهَا فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ يُؤْذِنَهُنَّ قَبْلَ أَنْ يَقْتُلَهُنَّ
حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
زید بن اسلم (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن عمر ؓ نے اپنی کھڑکی کھولی، تو وہاں سے ایک سانپ نکل آیا، اس وقت وہاں حضرت ابوسعید خدری ؓ بھی بیٹھے ہوئے تھے، حضرت ابن عمر ؓ نے سانپ کو مارنے کا حکم دیا، اس پر حضرت ابوسعید ؓ نے فرمایا کیا آپ کے علم میں یہ بات نہیں کہ نبی ﷺ نے حکم دیا ہے کہ انہیں مارنے سے پہلے مطلع کردیا جائے۔
Top