مسند امام احمد - حضرت خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 25694
حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَفْطَرَ بِعَرَفَةَ قَالَ وَحَدَّثَتْنِي أُمُّ الْفَضْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ بِعَرَفَةَ أَتَتْهُ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ
حضرت ام الفضل بنت حارث کی حدیثیں
حضرت ابن عباس کے حوالے سے مروی ہے کہ انہوں نے میدان عرفہ میں روزہ نہ رکھنے کا اظہار اس طرح کیا کہ ان کے پاس ایک انار لایا گیا جو انہوں نے کھالیا اور فرمایا کہ مجھے (میری والدہ) حضرت ام الفضل نے بتایا ہے کہ نبی ﷺ نے عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا تھا کیونکہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں دودھ لے کر حاضر ہوئی تھیں جسے نبی ﷺ نے نوش فرما لیا تھا۔
Top