صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
گذشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی اجنبی آدمی کو نامناسب حالت میں دیکھوں تو کیا اسے چھوڑ کر پہلے چار گواہ تلاش کرکے لاؤں؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہاں! (بعد میں یہ حکم لعان کے ساتھ تبدیل ہوگیا جس کی تفصیل سورت نور کے پہلے رکوع میں کی گئی ہے)