صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ایک سیاہ فام عورت یا مرد مسجد نبوی کی خدمت کرتا تھا (مسجد میں جھاڑو دے کر صفائی ستھرائی کا خیال رکھتا تھا) ایک دن نبی کریم ﷺ کو وہ نظر نہ آیا نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام ؓ سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تو فوت ہوگیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم نے مجھے کیوں نہیں بتایا؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا کہ وہ رات کا وقت تھا (اس لئے آپ کو زحمت دینا مناسب نہ سمجھا) نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھے اس کی قبر بتاؤ صحابہ کرام ؓ نے بتادی چناچہ نبی کریم ﷺ نے اس کی قبر پر جا کر اس کے لئے دعاء مغفرت کی۔