صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نماز کی اقامت ہونے لگی اور لوگ صفیں درست کرنے لگے نبی کریم ﷺ بھی تشریف لے آئے اور اپنے مقام پر کھڑے ہوگئے ہم نبی کریم ﷺ کی تکبیر کے منتظر تھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ یہیں ٹھہرو اور نبی کریم ﷺ تشریف لے گئے ہم لوگ اسی طرح کھڑے رہے نبی کریم ﷺ جب واپس آئے تو غسل فرما رکھا تھا اور سر سے پانی کے قطرات ٹپک رہے تھے۔