صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بکری کا گوشت پکایا گیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھے ایک دستی دینا نبی کریم ﷺ کو دستی دے دی گئی جو آپ ﷺ نے تناول فرمالی اس کے بعد فرمایا مجھے ایک اور دستی دو وہ بھی نبی کریم ﷺ کو دے دی گئی اور نبی کریم ﷺ نے اسے بھی تناول فرمالیا اور فرمایا کہ مجھے ایک اور دستی دو کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! ایک بکری میں دو ہی تو دستیاں ہوتی ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر تو تلاش کرتا تو ضرور نکل آتی۔