مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 15853
حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَدَعَا لَهَا وَحَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ وَدَعَوْتُ لَهُمْ فِي مُدِّهَا وَصَاعِهَا مِثْلَ مَا دَعَا بِهِ إِبْرَاهِيمُ لِمَكَّةَ
حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی ؓ کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن زید ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا حضرت ابراہیم نے مکہ مکرمہ کو حرم قرار دیا تھا اور اس کے لئے دعا فرمائی تھی اور مدینہ منورہ کو میں حرم قرار دیتا ہوں، اسی طرح جیسے حضرت ابراہیم نے مکہ مکرمہ کو قرار دیا تھا اور میں اسی طرح اہل مدینہ کے لئے ان کے مد اور صاع میں برکت کی دعاء کرتا ہوں جیسے حضرت ابراہیم نے اہل مکہ کے لئے دعاء مانگی تھی۔
Top