حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ مسجد میں تھے جب نبی کریم ﷺ کھڑے ہوئے تو ہم بھی کھڑے ہوگئے اسی اثناء میں ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگا اے محمد ﷺ مجھے کچھ دیجئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا " نہیں استغفر اللہ " یہ سن کر اس نے نبی کریم ﷺ کو پیچھے سے پکڑ کر کھینچا اور آپ ﷺ کے مبارک جسم پر خراشیں ڈال دیں۔ صحابہ کرام ؓ نے اسے پکڑ کر سزا دینا چاہی لیکن نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسے چھوڑ دو پھر نبی کریم ﷺ نے اسے کچھ دے دیا دراصل یہ الفاظ " نہیں استغفر اللہ " نبی کریم ﷺ کی قسم کے الفاظ تھے۔