حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
ابوسلمہ بن عبدالرحمن (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ؓ ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے وہ جب کھڑے ہوتے یا رکوع میں جاتے یا رکوع سے سر اٹھانے کے بعد سجدہ میں جانے کا ارادہ کرتے یا ایک سجدہ سے سر اٹھا کر دوسرا سجدہ کرنا چاہتے یا جب قعدہ میں بیٹھتے یا دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے تو ہر موقع پر تکبیر کہتے اسی طرح دیگر رکعتوں میں بھی تکبیر کہتے تھے اور جب سلام پھیرتے تو فرماتے کہ واللہ نماز میں میں تم سے سب سے زیادہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ قریبی مشابہت رکھتا ہوں ان کی نماز بھی ہمیشہ اسی طرح رہی یہاں تک کہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ گذشتہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ گذشتہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے۔