حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک مرتبہ صحابہ کرام ؓ سے پوچھا کہ مہینے کے کتنے دن گذرگئے؟ ہم نے عرض کیا کہ بائیس دن گذر گئے اور آٹھ دن رہ گئے فرمایا نہیں بائیس دن گذر گئے اور سات دن رہ گئے شب قدر کو آج کی رات میں تلاش کرو (کیونکہ مہینہ ٢٩ دن کا بھی ہوتا ہے)