مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن اقرم کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15809
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ أَبِي أَقْرَمَ بِالْقَاعِ قَالَ فَمَرَّ بِنَا رَكْبٌ فَأَنَاخُوا بِنَاحِيَةِ الطَّرِيقِ فَقَالَ لِي أَبِي أَيْ بُنَيَّ كُنْ فِي بَهْمِكَ حَتَّى آتِيَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ وَأُسَائِلَهُمْ قَالَ فَخَرَجَ وَخَرَجْتُ فِي أَثَرِهِ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَتَيْ إِبْطَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّمَا سَجَدَ
حضرت عبداللہ بن اقرم کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن اقرم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک نشیبی علاقے میں تھا اسی اثناء میں سواروں کا ایک گروہ ہمارے قریب سے گذرا والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ بیٹاتم اپنے ان جانوروں کے پاس ہی رہو میں ان لوگوں کے پاس جا کر ان سے پوچھتا ہوں چناچہ وہ ان کے قریب چلے گئے اور میں بھی ان کے پیچھے چلا گیا اس وقت نبی ﷺ سجدے میں تھے میں نبی ﷺ کی مبارک بغلوں کی سفیدی دیکھنے لگا۔
Top