مسند امام احمد - حضرت عبداللہ جو کہ مطرف کے والد ہیں کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 21819
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ الْفَسَاطِيطِيُّ قَالَ وَلَمْ أَسْمَعْ مِنْهُ غَيْرَهُ قَالَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ حَدَّثَنِي أَبُو زَيْدِ بْنُ أَخْطَبَ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَّلَكَ اللَّهُ قَالَ أَنَسٌ وَكَانَ رَجُلًا جَمِيلًا حَسَنَ السَّمْتِ
حضرت ابوزید عمروبن اخطب کی حدیثیں
حضرت ابو زید ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا اللہ! تمہیں جمال عطاء کرے راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو زید ؓ حسین و جمیل اور عمدہ بالوں والے آدمی تھے۔
Top