حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
ابوعبدالرحمن حبلی (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ نے ہمارے سامنے ایک کاغذ نکالا اور فرمایا کہ نبی کریم ﷺ ہمیں یہ دعاء سکھایا کرتے تھے کہ اے آسمان و زمین کو پیدا کرنے والے اللہ پوشیدہ اور ظاہر سب کو جاننے والے اللہ تو ہر چیز کا رب ہے اور ہر چیز کا معبود ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں اور فرشتے بھی اس بات کے گواہ ہیں میں شیطان اور اس کے شرک سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ خود کسی گناہ کا ارتکاب کروں یا کسی مسلمان پر اسے لا دوں (یہ دعاء نبی کریم ﷺ نے حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ کو سوتے وقت پڑھنے کے لئے سکھائی تھی)