حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حنظلہ بن خولید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت امیر معاویہ ؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا دو آدمی ان کے پاس ایک جھگڑا لے کر آئے ان میں سے ہر ایک کا دعوی یہ تھا کہ حضرت عمار ؓ کو اس نے شہید کیا ہے حضرت ابن عمرو ؓ فرمانے لگے کہ تمہیں چاہئے ایک دوسرے کو مبارکباد دو کیونکہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا حضرت امیر معاویہ ؓ کہنے لگے پھر آپ ہمارے ساتھ کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ میرے والد صاحب نے نبی کریم ﷺ کے سامنے میری شکایت کی تھی اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا زندگی بھر اپنے باپ کی اطاعت کرنا اس کی نافرمانی نہ کرنا اس لے میں آپ کے ساتھ تو ہوں لیکن لڑائی میں شریک نہیں ہوتا۔