حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے بریرہ ؓ کو خریدنے کے لئے بھاؤ تاؤ کیا نبی کریم ﷺ نماز پڑھ کر واپس آئے تو حضرت عائشہ ؓ کہنے لگیں کہ بریرہ ؓ کے مالک نے انہیں بیچنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر ولاء ہمیں ملے تو ہم بیچ دیں گے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا ولاء اسی کا حق ہے جو غلام کو آزاد کرتا ہے۔