مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 6013
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ سَأَلَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ابْنَ عُمَرَ فِي أَيِّ شَهْرٍ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي رَجَبٍ فَسَمِعَتْنَا عَائِشَةُ فَسَأَلَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ وَأَخْبَرَهَا بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَتْ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً إِلَّا قَدْ شَهِدَهَا وَمَا اعْتَمَرَ عُمْرَةً قَطُّ إِلَّا فِي ذِي الْحِجَّةِ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
مجاہد (رح) کہتے ہیں کہ عروہ بن زبیر نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے کس مہینے میں عمرہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا رجب کے مہینے میں حضرت عائشہ ؓ کو معلوم ہوا تو فرمایا کہ ابو عبدالرحمن پر اللہ رحم فرمائے نبی کریم ﷺ نے جو عمرہ بھی کیا یہ اس موقع پر موجود رہے نبی کریم ﷺ نے ذی الحجہ کے علاوہ کسی مہینے میں بھی عمرہ نہیں فرمایا۔
Top