حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک مرتبہ بیت اللہ میں داخل ہوئے اس وقت نبی کریم ﷺ کے ساتھ اسامہ بن زید ؓ عثمان بن طلحہ ؓ اور حضرت بلال ؓ تھے نبی کریم ﷺ کے حکم پر حضرت بلال ؓ نے دروازہ بند کردیا پھر نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے تو حضرت بلال ؓ سے میں نے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے اندر کیا کیا؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے دو ستون دائیں ہاتھ، ایک ستون بائیں ہاتھ اور تین ستون پیچھے چھوڑ کر نماز پڑھی اس وقت نبی کریم ﷺ اور خانہ کعبہ کی دیوار کے درمیان تین گز کا فاصلہ تھا سالم کہتے ہیں کہ اس زمانے میں بیت اللہ چھ ستونوں پر قائم تھا۔