حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
نافع (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ فتنہ کے ایام میں عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے اور فرمایا اگر میرے سامنے بھی کوئی رکاوٹ پیش آگئی تو میں وہی کروں گا جو نبی کریم ﷺ نے کیا تھا پھر انہوں نے عمرہ کی نیت کرلی کیونکہ نبی کریم ﷺ نے بھی حدیبیہ کے سال عمرے کا احرام باندھا تھا۔