حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
کثیربن جمہان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کو صفا مروہ کے درمیان عام رفتار سے چلتے ہوئے دیکھا تو ان سے پوچھا کہ آپ عام رفتار سے چل رہے ہیں؟ فرمایا اگر میں عام رفتار سے چلوں تو میں نے نبی کریم ﷺ کو بھی اس طرح چلتے ہوئے دیکھا ہے اور اگر تیزی سے چلوں تو میں نے نبی کریم ﷺ کو اس طرح بھی دیکھا ہے اور میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں۔