حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق ؓ نے فی سبیل اللہ کسی شخص کو سواری کے لئے گھوڑادے دیا نبی کریم ﷺ نے وہ گھوڑا کسی آدمی کودے دیا، پھر حضرت عمر ؓ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ جس گھوڑے کو میں نے سواری کے لئے دیا تھا کیا میں اسے خرید سکتا ہوں؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اسے مت خریدو اور اپنے صدقے سے رجوع مت کرو۔