مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 5305
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَتَكُونَنَّ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ إِلَى مُهَاجَرِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى لَا يَبْقَى فِي الْأَرَضِينَ إِلَّا شِرَارُ أَهْلِهَا وَتَلْفِظُهُمْ أَرَضُوهُمْ وَتَقْذَرُهُمْ رُوحُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ وَتَحْشُرُهُمْ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ تَقِيلُ حَيْثُ يَقِيلُونَ وَتَبِيتُ حَيْثُ يَبِيتُونَ وَمَا سَقَطَ مِنْهُمْ فَلَهَا
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
اور میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس ہجرت کے بعد ایک اور ہجرت ہوگی جو تمہارے جد امجد حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے دارالہجرۃ کی طرف ہوگی یہاں تک کہ زمین میں صرف بدترین لوگ رہ جائیں گے جنہیں ان کی زمین نگل جائے گی پروردگار کے نیزدیک وہ گندے لوگ ہوں گے انہیں آگ میں بندروں اور خنزیروں کے ساتھ جمع کردیا جائے گا جہاں وہ آرام کریں گے وہ آگ بھی وہیں رک جائے گی، جہاں وہ رات گذاریں گے وہیں وہ بھی رات گذارے گی اور ان میں سے جو گرجائے گا وہ آگ کا حصہ ہوگا۔
Top