حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عبدالرحمن بن ایمن (رح) نے ایک مرتبہ حضرت ابن عمر ؓ سے ایام کی حالت میں طلاق کا مسئلہ پوچھا ابوالزبیریہ باتیں سن رہے تھے حضرت ابن عمرنے فرمایا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی حضرت عمر ؓ نے جا کر نبی کریم ﷺ کو یہ بات بتائی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسے کہو کہ وہ اس سے رجوع کرلے پھر اگر وہ اسے طلاق دینا ہی چاہے تو طہر کے دوران دے اور نبی کریم ﷺ نے سورت احزاب کی یہ آیت اس طرح بھی پڑھی ہے اے نبی کریم ﷺ جب آپ لوگ اپنی بیویوں کو طلاق دینا چاہو تو ان کی عدت کے آغاز میں طلاق دو (ایام طہر میں طلاق دینا مراد ہے نہ کہ ایام حیض میں )