مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 5137
حَدَّثَنَا حَسَنٌ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي الْمُصَلَّى فِي الْفِطْرِ وَإِلَى جَنْبِهِ ابْنٌ لَهُ فَقَالَ لِابْنِهِ هَلْ تَدْرِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فِي هَذَا الْيَوْمِ قَالَ لَا أَدْرِي قَالَ ابْنُ عُمَرَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَبْلَ الْخُطْبَةِ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عبدالرحمن بن رافع حضرمی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کو عیدالفطر کے دن عیدگاہ میں دیکھا ان کی ایک جانب ان کا ایک بیٹا تھا وہ اپنے بیٹے سے کہنے لگے کیا تم جانتے ہو کہ نبی کریم ﷺ آج کے دن کیا کرتے تھے؟ اس نے کہا مجھے معلوم نہیں حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ خطبہ سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔
Top