مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 5127
حَدَّثَنَا حَسَنٌ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سُئِلَ كَمْ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَرَّتَيْنِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ اعْتَمَرَ ثَلَاثَةً سِوَى الْعُمْرَةِ الَّتِي قَرَنَهَا بِحَجَّةِ الْوَدَاعِ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
مجاہدرحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے کتنے عمرے کئے تھے؟ انہوں نے کہا دو حضرت عائشہ ؓ کو معلوم ہوا تو فرمایا کہ ابن عمر ؓ کو معلوم بھی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر جو عمرہ کیا تھا اس کے علاوہ تین عمرے کئے تھے۔
Top