حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
سعد بن عبیدہ (رح) کہتے ہیں کہ میں ایک حلقہ میں حضرت ابن عمر ؓ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا حضرت ابن عمر ؓ نے دوسرے حلقے میں بیٹھے ہوئے ایک آدمی کو " لا " وابی " کہہ کر قسم کھاتے ہوئے سنا تو اسے کنکریاں ماریں اور فرمایا حضرت عمر ؓ اس طرح قسم کھاتے تھے لیکن نبی کریم ﷺ نے انہیں اس سے منع کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ شرک ہے۔