حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی کہ اہل جاہلیت دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے جب ماہ رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہوا تو لوگوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کا حکم دریافت کیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ اللہ کے دنوں میں سے ایک دن ہے جو چاہے روزہ رکھ لے اور جو چاہے چھوڑ دے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔