حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
نافع (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ جب حرم کے قریبی حصے میں پہنچتے تو تلبیہ روک دیتے جب مقام " ذی طوی " پر پہنچتے تو وہاں رات گذارتے صبح ہونے کے بعد فجر کی نماز پڑھتے غسل کرتے اور بتاتے کہ نبی کریم ﷺ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔