حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عبدالرحمن بن سعد (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ تک مجھے حضرت ابن عمر ؓ کی رفاقت حاصل ہوئی وہ مکہ مکرمہ کے ایک کونے میں اپنی سواری پر ہی نماز پڑھنے لگے میں نے سالم سے کہا کہ ان کا چہرہ مدینہ کی جانب ہوتا تو یہ کس طرح نماز پڑھتے؟ سالم نے کہا کہ تم خود ہی ان سے پوچھ لو چناچہ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں اسی طرح پڑھتا یہاں بھی اور وہاں بھی کیونکہ نبی کریم ﷺ نے اسی طرح کیا ہے گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔