حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عبداللہ بن مقدام (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کو صفا مروہ کے درمیان سعی میں عام رفتار سے چلتے ہوئے دیکھا تو ان سے پوچھا اے ابوعبدالرحمن! آپ تیز کیوں نہیں چل رہے؟ فرمایا نبی کریم ﷺ نے یہاں اپنی رفتار تیز بھی فرمائی اور نہیں بھی فرمائی۔