حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
امام احمدرحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سفیان (رح) کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ انہوں نے مسجد حرام میں اعتکاف کرنے کی منت مانی تھی نبی کریم ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے اس منت کو پورا کرنے کا حکم دیا کسی نے سفیان سے پوچھا کہ یہ روایت ایوب نے نافع سے حضرت ابن عمر ؓ کے حوالے سے نقل کی ہے کہ حضرت عمر ؓ نے یہ منت مانی تھی؟ انہوں نے جواب دیا ہاں!