حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
حضرت ابن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ سے یہ سوال پوچھا کہ کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا بالخصوص جبکہ اللہ ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے، اس ڈر سے اپنی اولاد کو قتل کردینا کہ وہ تمہارے ساتھ کھانا کھانے لگے گا، میں نے کہا اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ فرمایا اپنے ہمسائے کی بیوی سے بدکاری کرنا۔