مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 4169
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ رَأَيْتُ رَجُلًا سَأَلَ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ وَهُوَ يُعَلِّمُ الْقُرْآنَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ كَيْفَ نَقْرَأُ هَذَا الْحَرْفَ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ أَذَالٌ أَمْ دَالٌ فَقَالَ لَا بَلْ دَالٌ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا مُدَّكِرٍ دَالًا
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
ابو اسحاق (رح) کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو اسود بن یزید سے جو کہ لوگوں کو مسجد میں قرآن پڑھا رہے تھے یہ پوچھتے ہوئے دیکھا کہ آپ اس حرف " فہل من مد کر " کو دال کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ذال کے ساتھ؟ انہوں نے فرمایا دال کے ساتھ، میں نے حضرت ابن مسعود ؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ لفظ دال کے ساتھ پڑھتے ہوئے سنا ہے۔
Top