حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
اسود (رح) کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو حضرت ابن مسعود ؓ سے یہ سوال پوچھتے ہوئے سنا کہ نبی ﷺ نماز پڑھ کر دائیں جانب سے واپس جاتے تھے یا بائیں جانب سے؟ انہوں نے فرمایا نبی ﷺ جہاں سے چاہتے تھے واپس چلے جاتے تھے اور آپ ﷺ کی واپسی اکثر بائیں جانب سے اپنے حجرات کی طرف ہوتی تھی۔